ناسا نے خلا میں خوراک اگانے کا نیا سسٹم تیار کر لیا

پیر 6 مارچ 2017 23:49

ناسا نے خلا میں خوراک اگانے کا نیا سسٹم تیار کر لیا

خلائی ایجنسی ناسا نے خلا میں طویل عرصے کے لیے مشن پر جانے والے خلابازوں کی خوراک کا انتظام کرنے کے لیے پودے اگانے کا نیا سسٹم بنایا ہے۔ اس سسٹم کو اسی ماہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں بھیجا جائے گا۔
Advanced Plant Habitat یا اے پی ایچ نامی اس سسٹم سے خلا میں پودے اگانے میں مدد مل سکے گی۔

(جاری ہے)


ناسا کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے خوراک اگانے، یعنی پودے لگانے، پانی ڈالنے اور دیگر کاموں میں، میں خلابازوں کو زیادہ محنت کرنا نہیں پڑے گی۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس سسٹم میں 180 سنسر استعمال کیے گئےہیں جن کا انحصار رئیل ٹائم میں حاصل کی گئی معلومات پر ہے۔یہ سنسر ہوا میں نمی، درجہ حرارت، پودے کی جڑ کے پاس نمی اور درجہ حرارت سمیت بہت سی معلومات فراہم کریں گے۔