سائنسدانوں نے ہلکے اور مضبوط مادے کی تیاری کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

پیر 6 مارچ 2017 23:46

سائنسدانوں نے ہلکے اور مضبوط مادے کی تیاری کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے لکڑی اور ہڈی کی ساخت سے ملتا جلتا ایک مضبوط مادہ تیار کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس مادے کی تیاری کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے مدد لی ہے۔
ماہرین نے افریقی ریگستانوں میں ہونے والے ایک عمل سے متاثر ہو کر یہ مادہ تیار کیا ہے۔ اس عمل میں گندھک پر مشمتل کہر ڈیزرٹ روز کے کرسٹل بناتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیزرٹ روز بنیادی طور پر پتھروں کے اوپر بنی چپٹی کروی شکل ہوتی ہے۔ گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح نظر آنے کی وجہ سے اسے ڈیزرٹ روز کہا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں میں سے ایک سائنسدان نے بتایا کہ اس مادے میں تھری ڈی آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وزن والے انتہائی مضبوط مادے بنائے جا سکتے ہیں۔