عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میںایک روزہ انٹرنیشنل سیمنا ر

پیر 6 مارچ 2017 22:52

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر اور اوریکس کے زیرِ اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل سیمنا ر منعقد ہوا۔ سیمنار کے ریسورس پرسن تھے۔سیمنار کا موضوع "Investigation of Plant Immune System Under Nitrative Stress and Utilazation of Yew" تھا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ریسرچ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

(جاری ہے)

اور صرف تحقیق کے بدولت ہم ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چل سکیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اوریکس ڈاکٹر اسد علی، پروفیسر شیر عالم خان رجسٹرار ، ڈائریکٹر کیو ای سی شیراز پراچہ ، فیکلٹی ممبران اور کثیر تعداد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز موجود تھے۔ پروفیسر بینگ وک کینگ پوک نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہء جات کا دورہ کیا جن میں یونیورسٹی میوزیم، لائبریری، مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ شامل تھے آخر میں ایڈمن بلاک میں وائس چانسلر کے ہمراہ پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :