سفری پابندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 مارچ 2017 21:45

سفری پابندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کر ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) سفری پابندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفری پابندیوں پر امریکی صدر ٹرمپ کے نئے حکم نامے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی اور اٹارنی جنرل جیف سیشن نے پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئے حکم نامے میں عراق کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔ امریکی سفری پابندی کی فہرست میں ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ اور لیبیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :