سانحہ ماڈل ٹائون میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں قید گلو بٹ عدالتی احکامات کے بعد رہا

پیر 6 مارچ 2017 23:56

سانحہ ماڈل ٹائون میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) سانحہ ماڈل ٹائون میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں قید گلو بٹ عدالتی احکامات کے بعد رہا جبکہ گھر پہنچے پر سجدہ ریزہوکر گلو بٹ نے جلد تمام حقائق پر یس کانفر نس میں سامنے لانے کا اعلان کرد یا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹان میں ملوث ہونے ،کار سرکار میں مداخلت اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں عدالت نے 11سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزاں میں کمی اور معافی کے بعد 29ماہ کی قید کاٹنے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیاہے وہ جیل سے گھر پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں گلو بٹ نے کہا میں خاموش نہیں رہوں گا بہت جلد پر یس کانفر نس کر کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائوں گا ۔

متعلقہ عنوان :