Live Updates

خیبرپختونخوا میں سب کچھ اچھا نہیں ،عمران خان نے صوبائی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، ٹیم بدلنے کا عندیہ

خیبرپختونخوا میں سب اچھا ہوگیا کہیں تو یہ درست بات نہیں ، الیکشن اصلاحات کے معاملہ پر سڑکوں پر آسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے ، شفاف الیکشن سے پہلے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 6 مارچ 2017 23:55

خیبرپختونخوا میں سب کچھ اچھا نہیں ،عمران خان نے  صوبائی حکومت کی ناکامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سب کچھ اچھا نہیں ، ٹیم بدلنا ہوگی ، خیبرپختونخوا میں سب اچھا ہوگیا کہیں تو یہ درست بات نہیں ، الیکشن اصلاحات کے معاملہ پر سڑکوں پر آسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے ، شفاف الیکشن سے پہلے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے ۔

وہ پیر کو یہاں ملاقات کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر عدالت جانے سے پہلے ہر فورم پر رابطہ کیا ، پارلیمنٹ بھی گئے ، جہاں ہمارا مذاق اڑایا گیا ،خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ بھول جائیں گے ، پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ، کوئی بھی قطری خط ماننے کو تیار نہیں ، میرے خلاف کیسز بلیک میل کرنے کیلئے بنائے گئے ۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے ،اربوں روپے کی کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا ، شریف فیملی کو پانامہ کیس میں جائیداد کی منی ٹریل دینی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں جو بیان دیا تھا وہ جھوٹ پر مبنی تھا شریف خاندان نے لندن فلیٹس کی خریدوفروخت کے دستاویزات فراہم نہیں کئے۔ مریم نواز لندن فلیٹس کی بینیفشری اونر ہیں ،کورٹ کو دی گئی منی ٹریل جھوٹ پر مبنی تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے معاملہ پر سڑکوں پر آسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے ، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن سے قبل چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے ۔ (ار+ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات