وزیراعظم کا آصف علی زرداری سے اپنے خلاف ’’چھوٹی سوچ‘‘ رکھنے کا لفظ استعمال کرنے پر شکوہ

مذکورہ الفاظ پر انتہائی دکھ ہوا ہے، نوازشریف کا پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر سے شکوہ

پیر 6 مارچ 2017 23:54

وزیراعظم کا  آصف علی زرداری  سے اپنے خلاف ’’چھوٹی سوچ‘‘ رکھنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان کے بارے میں ’’چھوٹی سوچ‘‘ رکھنے کا لفظ استعمال کرنے پر شکوہ کیا ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری کو باضابطہ طور پر پیغام بھجوا کر کہا ہے کہ انہیں (نوازشریف کو) مذکورہ الفاظ پر انتہائی دکھ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق صدر کو بجھوائے گئے پرشکوہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں (نوازشریف)نے آپ (آصف علی زرداری) کیلئے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی جس سے آپ کو دکھ پہنچا ہو ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان کئی امور پر پیغام رسانی کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔ (آچ)