خیبرایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، کالعدم ٹی ٹی پی حافظ دولت گروپ کا خطرناک دہشت گرد بلال ہلاک کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 مارچ 2017 21:02

خیبرایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان ..
خیبرایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) خیبرایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

 جھڑپ کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ دولت گروپ کا خطرناک دہشت گرد بلال ہلاک کر دیا گیا ہے۔