پاک افغان بارڈبندش، طورخم میں پھنسے ہوئے ڈرائیورزنے خیبرایجنسی انتظامیہ کودرخواست دیدی

اگرانہیں اپنے ملک نہیں چھوڑاجارہاتوانہیں پشاورجانے کی اجازت دی جائے،درخواست میں موقف

پیر 6 مارچ 2017 23:51

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پاک افغان بارڈبندش کی وجہ سے طورخم میں پھنسے ہوئے ڈرائیورنے خیبرایجنسی انتظامیہ کودرخواست دی ہے کہ اگرانہیں اپنے ملک نہیں چھوڑاجارہاتوانہیں پشاورجانے کی اجازت دی جائے ۔ذرائع کے مطابق یہ درخواست سوکے قریب ڈرائیوروں نے طورختم تحصیلدارکوتحریری شکل میں دی ہے اورکہاہے کہ کھڑے ہونے کی وجہ سے انکی گاڑیاں خراب ہونے کااندیشہ ہے اورجورقم انکے جیبوں میں موجودتھی وہ بھی ختم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ پشاورجانے کی اجازت اوروہاں پیسے کمانے کی اجازت دی جائے اورانکی گاڑیاں بھی خراب ہونے سے بچ جائے گی ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ تحصیلدارنے انکی درخواست اعلیٰ حکام کوبھیج دی ہے ۔واضح رہے کہ بارڈبندش کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں کھڑی ہیں جس میں زیادہ ترسامان سے بھرے پڑے ہیں اورڈرائیوروں کاکہناہے کہ خوراکی سامان خراب ہوچکاہے ۔اس کے علاوہ لنڈی کوتل میں واپس جانے والے کئی افغان بھی پھنسے ہوئے ہیں اوراشیاء خوردونوش بھی مقامی افرادانکودے رہے ہیں۔گزشتہ روزافغان سفیرنے کہاتھاکہ اگرحکومت پاکستان نے بارڈرنہ کھولاتوافغانوں کیلئے خصوصی جہازکابندوبست کرنے پرمجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :