گلوبٹ کو عدالتی حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ،ایک ہفتے تک بھرپور پریس کانفرنس کروں گا

پیر 6 مارچ 2017 23:49

گلوبٹ کو عدالتی حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ،ایک ہفتے تک بھرپور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلوبٹ کو عدالتی حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا جبکہ گلو بٹ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے تک بھرپور پریس کانفرنس کروں گا۔ لاہور ہائیکوٹ کے دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کی اپیل پر رہائی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ عدالتی احکامات پر گلو بٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کر دی گئیں تھی۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ تعزیرات پاکستان کے تحت عام جرائم میں گلو بٹ چھ سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔ گلو بٹ پر کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے جبکہ محکمہ پراسیکیوشن دہشتگردی کی دفعات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گلوبٹ کو جرمانہ ادا کرنے اور روبکار جیل انتظامیہ کے حوالے کرنے کے بعد اس کے عزیزو اقارب کی موجودگی میں رہا کیا گیا۔ اپنی رہائشگا ہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ میں اپنے وکلاء کا شکار گزار ہوںآئندہ ایک ہفتے تک بھرپور پریس کانفرنس کروں گا۔

متعلقہ عنوان :