مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر لی گئی

کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی تصویر حملہ آور کی ہی نکلی ‘ نجی ٹی وی

پیر 6 مارچ 2017 23:49

مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر لی گئی ، کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی تصویر حملہ آور کی ہی نکلی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 13فروری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس چوک میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے حملہ آور کے اعضاء کو فرانزک لیب بھجوایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کنگ ایڈورڈ کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ نے حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر لی ہے جس کے بعد اس کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملہ آور کا پاکستان میں کوئی شناختی کارڈ نہیں بنا اور کالعدم تنظیم کی جانب سے بھجوائی گئی تصویر حملہ آور کی ہی تھی ۔ یاد رہے کہ مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 16افراد شہید اور 80سے زائد زخمی ہوئے تھے أدھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی تھی جبکہ سکیورٹی حکام نے سراغ لگایا تھا کہ کالعدم تنظیم کی ویب سائٹ بھارت سے آپریٹ ہورہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :