پاکستان سپرلیگ کی کامیابی کو شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی آبیاری کی ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

وطن کو امن کا گہوارہ بنانے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانیاں رنگ لائیں گی ، ملک میں امن آئے گا پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں 20 کروڑ عوام سرخرو ہوئے ہیں ، دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی ہے کامیاب میچ کا انعقاد امن کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند ملک چھوڑجائیں ورنہ وہ تباہ ہو جائیں گے ہم نے ملکر قوم کو توانا کرنا ہے ، خوشیاں بکھیرنی ہیں اور دہشت گردی اور بربریت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کا کامیاب انعقادپر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اہل لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا پاکستان سپرلیگ کی کامیابی پر وزیر اعظم ، آرمی چیف ، وزیر داخلہ، کورکمانڈر لاہور ، پاک فوج ، رینجرز اور تمام اداروں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں‘ پریس کانفرنس

پیر 6 مارچ 2017 23:49

پاکستان سپرلیگ کی کامیابی کو شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوںاور بزرگوں کی دعاؤں سے کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے - اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہے - بلا شبہ یہ صرف کرکٹ کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ یہ میچ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف تھا - اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس مقابلے میں پاکستان کے 20 کروڑ عوام سرخرو ہوئے ہیں - اس میچ میں پاکستان جیتا ہے اور اس کے دشمن کی ہار ہوئی ہے - پاکستان کو کامیابی ملی ہے جبکہ اس کے مخالفوں، دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی ہے - کامیاب میچ کا انعقاد امن کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند ملک چھوڑجائیں ورنہ وہ تباہ ہو جائیں گی- پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور یہ ملک صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنے گا - فائنل میچ میں پشاور سے کراچی تک پوری قوم یکجان دو قالب نظر آئی اورقومی وحدت کا بھرپور اظہار ہوا- میچ دیکھنے کے لئے پورے پاکستان سے لوگ لاہور آئے اور ہر طرف جشن کا ساسماں تھااور پورا پاکستان قائد کے خوابوں کی تصویر پیش کر رہا تھا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کے حوالے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، مجتبی شجاع الرحمن ، زعیم حسین قادری، جہانگیر خانزادہ ، مشیر ملک محمد احمد خان ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، انسپکٹر جنرل پولیس اور پنجاب کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل میچ کے انعقاد کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا-وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس میچ کے انعقاد کے حوالے سے نئی امید باندھی اور بھرپور تعاون کیا- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور نے بھی میچ کے انعقاد کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا-ہم کل کے میگا ایونٹ کی کامیابی ان شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور اپنے لہوسے اپنے وطن کی آبیاری کی - اس جیت کو حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے پولیس افسروں اور شہریوں کے نام کرتے ہیں - ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی- پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا - میں ان غیر ملکی مہمانوں اور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان آ کر دوستی کا حق نبھایا- خاص طور پر ویون رچرڈ، ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں - وزیر اعلی نے کہا کہ بعض نادان دوستوں نے اپنے غلط بیانات دے کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوفزدہ بھی کیا جس بنا پر کچھ کھلاڑی ڈر گئے اور پاکستان نہیں آئی- انہوںنے کہا کہ خدشات ضرور موجود تھے تا ہم پاک فوج ، رینجرز ، پولیس، سیکورٹی اداروں ، پاکستان کرکٹ بورڈاوردیگر متعلقہ اداروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لائیں اور یہ قومی ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا- وزیر اعظم ، آرمی چیف اور اپنے دوست وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ یاد دہانی کے بغیر فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر مہیا کئی- صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، وفاقی اور صوبائی اداروں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے والے سب اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں -فوج اور پولیس کے افسران اور پوری عوام کل یکجان دو قالب نظر آئے اور اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے -پنجاب کی ٹیم نے افواج پاکستان اور رینجرز کے ساتھ مل کر اس میچ کو کامیاب بنایا - انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر بھی کامیابی سے جاری ہے - انشاء اللہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے 2018 ء کے آخر تک ملک سے بجلی کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے - انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کا بے پایاں فضل و کرم ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے ہمکنار ہوا- میری دعا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز سندھ ، بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب بھر میں ہوںتا کہ پوری قوم کو اس میں شمولیت کا موقع ملے - انہوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کا سفر طے کرے گا ، ملک سے ظلم و زیادتی ، بربریت اور انتہا پسندی دفن ہو گی- وزیر اعلی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا راستہ کھلا ہے اور انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں یہاں کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور دیگر کھیلوں کے عالمی مقابلے بھی منعقد ہوں گی- ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ میں شعبدہ بازی پر یقین نہیں رکھتا ، لوگ مجھے شوباز بھی کہتے ہیں یہ ان کو مبارک ہو ، میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور ان کی خدمت کرتا رہوں گا - فائنل میچ کے حوالے سے عمران اور زرداری کی مخالفت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان میں سے ایک شخص تو ملک کے نامور کرکٹررہ چکے ہیں - کاش وہ فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے ایسا بیان نہ دیتے بلکہ انہیں چاہیے تھا کہ وہ اس میچ کو میاب بنانے کے لئے آگے بڑھتے اور اپنے دوستوں سے روابط کر کے انہیں یہاں کھیلنے کے لئے لاتے - قذافی سٹیڈ یم کی وسعت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے بات چیت ہوئی ہے ان سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نئے سٹیڈیم کے قیام کیلئے زمین دینے کیلئے تیا ر ہے - وزیر اعلی نے ردالفساد آپریشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ قوم نے فائنل میچ کے انعقاد کے موقع پر جس قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے شائدآنکھ نے پہلے کبھی ایسا منظر نہ دیکھا ہو - انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ردالفسادآپریشن کی تائید پوری قوم کرتی ہے اور یہ آپریشن بلا امتیاز رنگ ونسل کیا جا رہا ہے - ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ میں یوٹرن کا عادی نہیں ہوں- بسنت کے لئے تیار ہوں تا ہم اس کیلئے ضروری ہے کہ دھاتی اور کیمیکل ڈور کا خاتمہ ہو - انہوںنے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات کو بھی آگے بڑھائیں گے - انہوںنے کہا کہ پاکستا ن میں امن او خوشحالی کا دور لانے کیلئے پاکستان کے مخالفین کو نیست و نابود اور اپن کے دشمنوں کو دفن کرنا ہو گا - حالات نارمل ہو جائیں گے تو پھر سب کچھ ٹھیک ہو گا ، قوم آگے بڑھے گی اور کامیابیاں سمیٹے گی-