جاوید آفریدی نے پشاورزلمی ٹیم کوعمرہ پرلیجانے کااعلان کردیا

پیر 6 مارچ 2017 23:45

جاوید آفریدی نے پشاورزلمی ٹیم کوعمرہ پرلیجانے کااعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء)پشاورزلمی فرنچائزکے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کو عمرہ لے جانے کااعلان کردیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کاکہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے بڑی دکھ درد دیکھے ہیں،پی ایس ایل کی جیت کی شکل میں قوم کوایک تخفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد پوری ٹیم سربھی منڈوائیں گے۔یاد رہے کہ فائنل سے پہلے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر فائنل جیتنے کی صورت میں پور ی ٹیم اورٹیم کے مالک جیت کی خوشی میں سرمنڈوائیں گے۔