پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو فائنل میں جس ٹیم سپرٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے،پرویزخٹک

پیر 6 مارچ 2017 23:45

پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو فائنل میں جس ٹیم سپرٹ اور بہترین کھیل کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کارگردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو فائنل میں جس ٹیم سپرٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ شب پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی سے ٹیلی فون پر فائنل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور زلمی کو پشاور آنے کی دعوت دی اور کہا کہ پشاور آمد پر انہیں زبردست استقبالیہ دیا جائے گا ۔ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے و زیر اعلیٰ کی دعوت قبول کی۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور زلمی کی ٹیم کے لئے دو (2) کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔