پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی یونین کے لئے برآمدات میں 37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،ْ خرم دستگیر خان
ایران نے پاکستانی کینو اور متحدہ عرب امارات نے پولٹری سے پابندی اٹھا لی ہے‘ 41 ٹریڈ آفیسرز میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں ،ْ سینٹ میں خطاب
پیر 6 مارچ 2017 23:41
(جاری ہے)
پوری دنیا میں کساد بازاری کی وجہ سے چین میں بھی اشیاء کی طلب میں کمی آئی ہے جس کے اثرات ہماری برآمدات پر بھی پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی قیمتوں میں بھی بہت کمی ہوئی اور رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اگرچہ نیٹ ویئر کی برآمدی مقدار میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی شکل میں ان کی برآمد پر منفی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گرے کلاتھ کی برآمدات میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سے بڑے پیمانے پر کاروبار بنگلہ دیش منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور توانائی کے بحران کے خاتمے کے نتیجے میں اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ پچھلے چار ماہ کا اگر جائزہ لیا جائے تو گزشتہ تین ماہ میں ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جہاں ہماری برآمدات میں سات فیصد کی کمی ہو رہی تھی پچھلے دو سال میں صرف ایک فیصد کی کمی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک اس پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بنکاری تعلقات کے قیام کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاک ایران تجارت میں بہتری آرہی ہے۔ رواں سیزن کے دوران کپاس اور چاول کی قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے اور کسانوں کو بہت اچھی قیمت ملی ہے۔ یو اے ای میں آٹھ سال کے بعد پاکستان کی پولٹری مصنوعات پر عائد پابندی اٹھا لی ہے جبکہ ملک میں مشینری کی درآمد میں ہم مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں ہم نے 41 ٹریڈ آفیسرز کی تقرری کی اور یہ تمام تربیت یافتہ ٹریڈ آفیسرز میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پاکستان کے لئے اپنی برآمدات بڑھانے کا ایک بہت بڑا موقع ہے اور یہ رعایتی سہولت ہمیں 31 دسمبر 2023ء تک حاصل رہے گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کی صورت میں پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ اس سے ہماری معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.