پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کاساتھ دیا،نوازشریف

کویت کی حمایت پرکچھ سیاسی جماعتوں نےمخالفت بھی کی،پاکستانیوں کےمسائل کے حل کیلئےامیرکویت سےبات کرونگا،بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہونیوالےہنگامےختم ہوگئے،2018ء سےملک میں سستی بجلی فراہم کی جائیگی۔وزیراعظم نوازشریف کاپاکستانی کمیونٹی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 مارچ 2017 21:00

پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کاساتھ دیا،نوازشریف
کویت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کاساتھ دیا، کویت کی حمایت پرکچھ سیاسی جماعتوں نے مخالفت بھی کی،پاکستانیوں کے مسائل کیلئے امیرکویت سے بات کروں گا۔انہوں نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دورحکومت میں ملک کوترقی کی راہ دکھائیں۔پاکستان میں موٹروے سمیت بڑے بڑے منصوبے لائے۔

90کی دہائی میں پاکستانی کی ترقی جاری رہتی توپاکستان ایشئین ٹائیگرہوتا۔

(جاری ہے)

آمریت کے دورمیں ملکی حالات بدترہوتے گئے۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت سنبھالی توبہت چیلنجزدرپیش تھے۔آج پھرپاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہاہے۔جب ملک ترقی کرتاہے توتارکین وطن خوش ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے خودانحصاری کی پالیسی پرعمل پیراہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے ہونے والے ہنگامے ختم ہوگئے۔2018ء سے ملک میں سستی بجلی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کاساتھ دیا، کویت کی حمایت پرکچھ سیاسی جماعتوں نے مخالفت بھی کی۔جنگ کے بعد پاک کویت تعلقات مزیدمضبوط ہوگئے۔