معروف اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی

پیر 6 مارچ 2017 23:41

معروف اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی
لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہورنے جعل سازی کے زیر سماعت مقدمہ میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر معروف اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی درخواست ضمانت خارج کردی اوران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

شفقت زہرہ اورسلامت علی وغیرہ کے خلاف اراضی کے جعلی کاغذات تیار کرکے فراڈ کرنے کامقدمہ اینٹی کرپشن حکام نے درج کررکھا ہے ۔

اس کیس میں شفقت زہرہ اوردیگر ملزموںنے ضمانت کروارکھی ہے تاہم شفقت زہرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور عدالت کو بتایا کہ شفقت زہرہ بیرون ملک ہیں جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی اجازت کے بغیر وہ بیرون ملک کیوں گئیں جس پر عدالت نے شفقت زہرہ کی ضمانت خارج کردی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :