وہ افسران اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے لئے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، میئر کراچی وسیم اختر

پیر 6 مارچ 2017 23:38

وہ افسران اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کو ترجیح دیتے ہیں اور ان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ افسران اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے لئے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور افسران کی ہیلتھ انشورنس پالیسی وضع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ افسران اور ان کے اہل خانہ کو کراچی کے معیاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں یہ بات انہوں نے کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے دوران کہی، وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی، نائب صدر نذیر لاکھانی ، جوائنٹ سیکریٹری سید راشد علی، خازن شمس الدین، سیکریٹری نشر و اشاعت علی حسن ساجد اور سوشل سیکریٹری محمد شاہد شامل تھے جبکہ مشیر مالیات کے ایم سی خالد محمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر سیف عباس، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئرکراچی نے کہا کہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے میرے ہاتھ مضبوط کرے اور ہم مل کر ادارے اور شہر کی خدمت کریں، انہوں نے کہا کہ افسران کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری کا حصہ ہے اور میں اسے ہر صورت پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بھی کام کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ افسران مطمئن اور خوشحال ہوں گے تو کارکردگی میں اضافہ ہوگا، میئر کراچی نے ایسوسی ایشن کے لئے فوری طور پر 10 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ، ایسوسی ایشن نے میئر کراچی کو سو روزہ کامیاب صفائی مہم پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کراچی کی ترقی اور بہتری کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ہر ممکن تعاون کا میئر کراچی کو یقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :