سندھ کے عوام فوری طور پر نادرا دفاتر سے رابطہ کرکے اپنے شناختی کارڈ وصول کریں، صوبائی وزیر نثار کھوڑو

پیر 6 مارچ 2017 23:36

سندھ کے عوام فوری طور پر نادرا دفاتر سے رابطہ کرکے اپنے شناختی کارڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدراور صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نادرا کے مطابق سندھ میں 14لاکھ تیار شدہ شناختی کارڈ بلاک پڑے ہیںجسے کوئی وصول کرنے نہیں آرہاہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ صوبہ سندھ کے جن شہریوں نے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کو درخواستیں دی تھیں وہ فوری طور پر اپنے علاقائی نادراکے دفاتر سے رابطہ کر کے اپنے شناختی کارڈ کے حصول کے بارے میں معلومات حاصل کریںتاکہ وہ اپنا شناختی کارڈ حاصل کر سکیں۔