واپڈا اتھارٹیز صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پیر 6 مارچ 2017 23:36

واپڈا اتھارٹیز صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واپڈا اتھارٹیز پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بات آج چیئرمین لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رنی کینال پروجیکٹ فیز II جو کہ مجوزہ پلان کے تحت مٹھی تک 210کلو میٹر طویل ہوگا جہاں پر دوسرا ریزر وائر تعمیر کیا جائیگا جس میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 93000ایکڑ فٹ ہوگی جس سے تھر کے لوگوں کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ چئیرمین واپڈا نے کہا کہ رنی کینال فیز IIکے نام سے ایک تجویز تھر کینال کے تحت زیر غور تھی جس کے تحت تھر کے لوگوں کو پانی فراہم ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رنی کینال پروجیکٹ فیز Iگڈو بیراج سے نکلتا ہے اور اوباڑو ، ڈھرکی ، میرپور ماتھیلو، خان گڑھ ، صالح پٹ ، روہڑی سے گزرتا ہے اور یہ نارا پر ختم ہوتا ہے اور اس میں 61000ایکڑ فٹ پانی ذخیر ہ کرنے کی گنجائش ہے۔ چئیرمین واپڈا (ر) لیفٹنٹ جنرل مزمل نے کہا کہ انہوں نے حب ڈیم کا متعدد بار دورہ کیا ہے اور عموماً اسے پیک سیزن کے دوران اوور فلو پایا ہے اور اسکی دیواریں 50فٹ اونچی ہیں جو کہ پانی ذخیر ہ کرنے کے لئے ناکافی ہے ۔

ہر سال تقریباً 20ایم اے ایف پانی اوور فلو کے ذریعے سمندر میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک پلان ترتیب دیا ہے کہ اس کی دیواروں کو تین میٹرتک بلند کر دیا جائے تاکہ پانی کو محفوظ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکا PC-Iتیاری کے مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چئیرمین واپڈ پر زور دیا کہ RBOD-I جس کے چند مسائل ہیں اور RBOD-III بھی شروع کریں تاکہ سیم زدہ پانی کی نکاسی سمندر میں ہوسکے۔

چئیرمین واپڈا نے کہا کہ وہ اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ چئیرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کھیر تھر رینج میں واقعہ دراوت ڈیم مکمل ہو چکا ہے اب اسکی ڈسٹری بیوشن سسٹم تعمیر ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اصل میں اس منصوبے پر کام کر رہا ہے اور یہ صوبائی محکمہ آبپاشی کی مشاورت سے ہوگا ۔ واضح رہے کہ ولیج جھانگری ضلع جامشورو کے نزدیک نئی باران دریا کے ساتھ گریویٹی ڈیم ہے اس ڈیم کی لمبائی 820فٹ طویل ہے اور اسکی 141فٹ اونچائی ہے اور اس میں 1لاکھ بیس ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے علاقے کی 25000ایکڑزمین سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :