وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

واقعہ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت، لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

پیر 6 مارچ 2017 23:33

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم کو شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔