وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات

پیر 6 مارچ 2017 23:33

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میںباہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔گورنر پنجاب نے پی ایس ایل فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں فائنل میچ کے حوالے سے بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم تک لانے اورلیجانے کیلئے خصوصی فری شٹل سروس کابھی اہتمام کیاگیا۔انہوںنے کہا کہ صوبے کی تیزرفتار ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کرشاندار مثال قائم کی ہے ۔ترقیاتی منصوبے شفاف ،برق رفتاری سے تکمیل اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔