خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مثال

صنفی مساوات کی دوسری رپورٹ کے اجراء کے موقع پر سٹیج پر گورنر اوروزیراعلیٰ اور4 خواتین

پیر 6 مارچ 2017 23:33

خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مثال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہ تقریب میں صنفی مساوات رپورٹ2017کا اجراء کیا۔گورنر پنجاب نے محمد رفیق رجوانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے تاریخ ساز اقدامات پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقریب میں تلاوت کی گئی قرآن پاک کی آیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کرنے کی حد تک عورت اورمرد کی برابری اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی رکھ دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی یہ ایک اعلی مثال ہے کہ صنفی مساوات کی دوسری رپورٹ کے اجراء کے موقع پرسٹیج پر وزیراعلیٰ اورگورنر کے ساتھ 3 خواتین وزراء اورایک پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن موجو د ہیں۔

متعلقہ عنوان :