سیہون شریف میں دہشتگردی کے واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائے ،ْ پیپلز پارٹی ،ْ شگفتہ جمانی

ْ دہشتگردی کے حوالے سے حقائق کے برعکس ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالا جائے ،ْ طارق فضل چوہدری

پیر 6 مارچ 2017 23:30

سیہون شریف میں دہشتگردی کے واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیہون شریف میں دہشتگردی کے واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائے جبکہ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے حقائق کے برعکس ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سیہون شریف میں دہشتگردی کا المناک واقعہ رونما ہوا یہ سندھ میں ہونے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ،ْ لال شہباز قلندر کی درگاہ سے ساری دنیا فیض حاصل کرتی ہے۔

صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن و سلامتی اور انسانیت کا سبق دیا ہے مگر ان کی درگاہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اس واقعہ کے دوران درگاہ میں بجلی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائے۔ شگفتہ جمانی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی ہو جو بھی لاشیں گرتی ہیں وہ پاکستانیوں کی ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے ہمیشہ صوبوں کو اہمیت دی ہے جس صوبے میں کارروائی ہوتی ہے اس کا کپتان اس صوبے کے وزیراعلیٰ کو بنایا جاتا ہے ،ْدہشتگردی کے حوالے سے حقائق کے برعکس ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔

متعلقہ عنوان :