قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاک قطر دفاعی تعاون سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر کے وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف سے ملاقات میں گفتگو

پیر 6 مارچ 2017 23:23

قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاک قطر دفاعی ..
راولپنڈی/دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاک قطر دفاعی تعاون سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے دفاعی امور کے وزیر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیاہ اور قطری چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی الغنیم نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور قطری وزیردفاع کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ قطری وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں قطری چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی الغنیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاک قطر دفاعی تعاون سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی ۔ (ار+ن م)