عدالت کی طرف سے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کو کالعدم قرار دیے جانے کی وجہ سے انہیں اضافی پنشن نہیں مل رہی

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز کا ارکا ن کے توجہ دلائونوٹسز کا جوا ب

پیر 6 مارچ 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ عدالت کی طرف سے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کو کالعدم قرار دیے جانے کی وجہ سے انہیں اضافی پنشن نہیں مل رہی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان میں ارکان اسمبلی خالدہ صفدر ، نگہت پروین مہر اور شہناز سلیم کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ وزیراعظم نے ان ملازمین کی پنشن 3600روپے سے بڑھا کر 5250کردی تھی ۔

عدالت نے فنانس بل کی منظوری کے دوران ہونے والی قانون سازی کو کالعدم قراردے دیا جس کی وجہ سے یہ اضافہ رک گیا ارکان اسمبلی ایشو پر بل پارلیمنٹ میں لائیں جس کی منظوری سے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ (ع ع+ن م)

متعلقہ عنوان :