چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ( نارتھ) بلوچستان کوئٹہ کی وضاحت

پیر 6 مارچ 2017 23:17

کوئٹہ۔06مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ( نارتھ) بلوچستان کوئٹہ نے ایک وضاحتی بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 5 مارچ کو روزنامہ باخبر کوئٹہ میں شائع ہونے والی محکمہ جنگلات زیارت کے اہل کاروں کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس کی خبر قانون کی خلاف ورزی ہے بیان میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ پریس کانفرنس حقائق کے منافی اور نظم و ضط کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کنز ر و یٹر آف فارسٹ زیارت اور رینج فارسٹ آفیسر زیارت صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اُٹھارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پریس کانفرنس کرنے والے اہل کاروں کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011کے تحت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :