لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو گیپکو کو4اپریل کو طلب کرلیا

پیر 6 مارچ 2017 23:10

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو گیپکو کو4اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیف ایگزیکٹو گیپکو نی100سے زائد افراد کو میرٹ کے برعکس بھرتی کیا اور قوائد پر پورے اترنے والے امیدواروں کو نظرانداز کیا دوران سماعت چیف ایگزیکٹو گیپکو کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت سی ای او کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :