لاہور: بی بی پاک دامن کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع

تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کیا مزار اور گردونواح کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 6 مارچ 2017 23:09

لاہور: بی بی پاک دامن کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) بی بی پاک دامن کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کیا عرس کے موقع پر بی بی پاک دامن کے مزار پر اور گردونواح کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اس سلسلے میں مزار کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بیرئیر لگاکر اور خاردار تاروں کے ذریعے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا زائرین کی جامعہ تلاشی کے بعد انہیں مزار تک جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :