پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے پرعمران خان کے علاوہ پورا ملک خوش ہو ا ، آزاد علی تبسم

عمران خان ہر حکومتی فیصلے کی مخالفت کرکے اپنا سیاسی قدچھوٹا کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

پیر 6 مارچ 2017 23:05

پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے پرعمران خان کے علاوہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں انعقاد کے فیصلے پر پورا ملک خوش ہو ا اورعمران خان عجیب باتیں کر تے رہے ، اس فائنل کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملے گا ،کھیلوں کی سرگر میوں میںاضافہ سے معاشرہ میں صحت مند رجحان پیدا ہوگا، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر حکومتی فیصلے کی مخالفت کرکے اپنا سیاسی قدچھوٹا کررہے ہیں، عمران خان نہ جانے کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، عمران خان اپنی جماعت سے سفارشی کلچر تو ختم نہیں کرسکے وہ کیاسیاست کریں گے ،خیبرپختون خواہ میں میرٹ ناکام کی کوئی چیز نہیں ہے ،پنجاب حکومت نے سیاسی طورپر نوکریاں بانٹنے اور سفارش کا کلچر دفن کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب صوبے میں صرف میرٹ ہی آرڈرآف دی ڈے ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو صفائی کے انتظامات میں بہتری کیلئے جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد سے دنیا کو بہت اچھا پیغام ملا ہے، ان کمپنیوں کو جدید تقاضوںکے مطابق چلانے کیلئے بہترین افرادی قوت کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ۔افسر شاہی اورسفارش کاان کمپنیوں پر سایہ بھی نہیں پڑنا چاہیے۔میرٹ پرچلیںگے تو نتائج بھی بہترین سامنے آئیں گے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سفارش اوراقرباء پروری کی صفائی کرنا ہوگی۔