لاہو رپولیس نے پی ایس ایل فائنل کامیاب بنا کر بہترین پولیس ہونے کا ثبوت دیا‘کیپٹن (ر)محمد امین وینس

لاہور میں پی ایس ایل کا کامیاب اور پر امن انعقاد پنجاب پولیس اور لاہور پولیس کی جیت ہے‘سی سی پی او لاہور

پیر 6 مارچ 2017 23:02

لاہو رپولیس نے پی ایس ایل فائنل کامیاب بنا کر بہترین پولیس ہونے کا ثبوت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے افسران وا ہلکاروں نے جس طرح حب الوطنی کے جذبہ کے تحت پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر سکیورٹی کے عمدہ اور بہترین حفاظتی انتظامات کر کے اسے کامیاب بنایا اس کی کہیںنظیر نہیںملتی اور لاہور پولیس کے افسران و اہلکارحقیقی معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں ،سنیئر کمانڈر سے کانسٹیبل تک تمام فورس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دہشتگردوںکو شکست دی ہے ،آپریشنز ،انوسٹی گیشن ،سی آئی اے اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اصل شاباش کے حقدار ہیں ،اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا نیا اور روشن چہرہ جگمگا اٹھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ایس ایل فائنل پر فرائض سر انجام دینے والے افسران کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان ،ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین ،ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد اور تمام آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگزکے ایس پی حضرات نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے اس موقع پر کہاکہ پی ایس ایل ٖٓفائنل کے موقع پر سکیورٹی اداروں کی پے پناہ خدمات حاصل رہیں ۔پورے ایونٹ کی بہترین مانیٹرنگ پر سیف سٹی اتھارٹیز کے بھی شکر گزار ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ لوگوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔دیگر اضلاع سے آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کر تے ہیں ۔لاہور پولیس کے افسران کئی دنوں سے دن رات ایک کرکے محنت کر رہے تھے ۔لاہور میں پی ایس ایل کا کامیاب اور پر امن انعقاد پنجاب پولیس اور لاہور پولیس کی جیت ہے ۔پوری دنیا میں پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی میگا ایونٹ کا پرامن انعقاد ہو سکتا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔