خاتون سے دوکلوہیروئن برآمد،مقدمہ درج

پیر 6 مارچ 2017 22:53

خاتون سے دوکلوہیروئن برآمد،مقدمہ درج
ملتان۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء)لودھراں جلہ ارائیاں کے قریب ملتان سے بہاولپورجانے والی مسافروین میں ایک مسافر کاموبائل فون چوری ہوگیا،مسافرکو ساتھ والی سیٹ پربیٹھی ہوئی خاتون پرشک ہوا توخاتون کو تلاشی دینے کے لئے کہاگیاتوجواب میں صائمہ نامی خاتون جس نے خودکوملتا ن کارہائشی ظاہرکیانے تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

خاتون کی تلاشی نہ دینے پربس عملے نے نیشنل ہائی وے پولیس کوفون کرکے اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے پولیس نے موقع پرپہنچ کر خاتون کے ہینڈبیگ کواپنے قبضے میں لے کر تلاشی لی توخاتون کے پرس سے دوکلوہیروئن برآمدہوئی ۔ہیروئن کی برآمدگی کے بعدنیشنل ہائی وے پولیس نے متعلقہ تھانہ جلہ ارائیاں پولیس کو اطلاع دی اورخاتون کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس تھانہ جلہ ارائیاںنے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے خلاف زیردفعہ 9سی کے تحت منشیات سمگلنگ کامقدمہ درج کرلیاہے ۔دوران تفتیش خاتون نے پولیس کوبتایاکہ کچھ منشیات فروش ڈرادھمکاکرخواتین اوربچوں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات کی باآسانی ملتان ،بہاولپور،لاہور اورملک کے دیگرشہروں میں منشیات کی سمگلنگ کرواتے ہیں ۔پولیس خاتون سے مزیدپوچھ گچھ کررہی ہے۔