چیف الیکشن کمشنر کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ، الیکشن کمیشن ارکان پر دھاندلی کے الزامات پر شیریں مزاری کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ ، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 6 مارچ 2017 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی طرف سے الیکشن کمیشن ارکان پر دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی رکن الیکشن کمیشن پر ی پول دھاندلی کے الزامات لگائے،الیکشن کمیشن نے نیک نیتی کے ساتھ کمیٹیوں کے اجلاس میںشرکت کی،کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنا قانونی تقاضا تھا۔

اجلاس میں رولز آف پروسیجرالیکشن کمیشن کاتقدس پامال کیا گیا۔سپیکر رکن اسمبلی کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کریں۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی میں پارلیمینٹرز کی معاونت کرتا رہا،الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کے 20ذیلی کمیٹی کے 78اجلاس میں شرکت کی لیکن اب الیکشن کمیشن حکام انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔…(خ م)