واپڈا آفیسر نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے،جو ہمیں قبول نہیں، میر غلام نبی بگٹی

سرفراز بگٹی اور میر احمدان کے کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے،میر لیاقت بگٹی

پیر 6 مارچ 2017 22:30

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی اور قبائلی رہنما میر لیاقت علی خان بگٹی نے کہا ھے کہ ضلع میں موجود واپڈا کے کرپٹ جونئیر افسر نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ھی,موجودہ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سابق ایم این اے میر احمدان بگٹی کے شب وروز محنت کے بعد ڈیرہ بگٹی میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کا قیام ممکن ہوسکا,جس کے بعد شہریوں اور رزق حلال کمانے والے کاشت کاروں نے سکھ کا سانس لیا,مگر ضلع میں موجود بدنام زمانہ کرپٹ جونئیر آفیسر نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہی, وہ یہ گفتگو گریڈ اسٹیشن میں موجود مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کر رہے تھی,میر غلام نبی بگٹی نے کہا کہ وہ بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی, جبکہ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ آفیسر کو نہ صرف برطرف کیا جائے بلکہ ماضی میں لوٹے گئے غریب عوام کے ایک ایک پیسے کا بھی حساب لیا جائی,بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ ضلع بھر میں پھیلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :