بارکھان میں لیو یز کی کاروائی ،دو اشتہاری ملزمان گرفتار

پیر 6 مارچ 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) بارکھان میں لیو یز کی کاروائی دو اشتہاری ملزمان گرفتار،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو با رکھان میں لیویز نے اشتہاری ملزما ن کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے دو اشتہاری ملزمان دل مراد اور اسماعیل خان کو گرفتار کر لیا ،ملزم دل مرادمقدمہ 91/2016میں لیویز کو دفعات 353/337,34/186-189اور اسما عیل خان ایف آئی آر نمبر 15/08کے تحت دفعہ392/34میں مطلوب تھے ۔ملزمان کو تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔