ایف بی آر ، گریڈ 21کے افسر عامر احمد نے ممبر FATE کا چارج سنبھال لیا

پیر 6 مارچ 2017 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) ایف بی آر کے گریڈ 21کے افسر عامر احمد نے ممبر FATEکے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جبکہ گریڈ 21کی زیبا جئی اظہار نے چیف کلیکٹر آف کسٹم (سنٹرل) لاہور کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کی زیبا اظہر نے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کا چارج چھوڑ کر چیف کلیٹر آف کسٹم (سنٹرل ) لاہور کا چارج سنبھال لیا۔

اسی طرح گریخ 20کے آفیسر محمد ابراہیم نے ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ کراچی کا چارج چھوڑ کر ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ آڈٹ پٹ کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ17کے امین اللہ، آئی اینڈ آئی ایف بی آر محمد فیاض قریشی، محمد یحیی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :