Live Updates

تلہ گنگ، حلقہ pp-23کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان

ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سردار ممتاز خان ٹمن نے pp-23 میں ن تحریک انصاف کی چار وکٹیں گرادیں

پیر 6 مارچ 2017 21:45

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) حلقہ pp-23کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان ہوتے ہی سردار ممتاز خان ٹمن ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن نے pp-23 میں پاکستان تحریک انصاف کی چار وکٹیں گرادیں-اس سے قبل وہ pp-23 کی اہم ترین یونین کونسل تھو ہا محرم خان ون اینڈ تھوہا محرم خان ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کی ہارنے والے چئیرمینوں ملک شیر خان اور ڈاکٹرظہیر کو اپنے ساتھ ملا چکے ہیں- ڈھلی کے جلسہ میں بدھڑ یونین کونسل سے الیکشن لڑنے والے چئیرمین و وائس چئیرمین محمد اقبال ملک ڈھلی اور ملک محفوظ کو اپنے ساتھ ملا لیا اور انہوں ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا-محمد اقبال ڈھلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار ممتاز خان ٹمن کی سیاسی بصیرت ،شرافت کو دیکھتے ہوئے اور علاقے کی ترقی کے لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہوا ہوں-اس موقع پر یونیں کونسل لیٹی کے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین ملک محمد اسلم جو کہ صرف چند سو ووٹوں سے ہارے تھے سینکڑو ں سا تھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شا مل ہو گئی-انہوں نے بھی سردار ممتاز خان ٹمن اور میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا-جلسہ پانچ بجے شام شروع ہوا اور رات سات بجے تک جاری رہا -جلسے میں ہزاروں مردوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے کسی گائوں میں شرکت کی اور جلسہ گاہ کے سامنے گھروں کے چھتوں پر خواتین کی کافی تعداد نے جلسے کو دیکھا-جلسہ سے محمد اقبال ملک، ملک محفوظ، سردار ممتا ز خان ٹمن ممبر قومی اسمبلی چکوال ٹو ،میجر(ر) محمد طاہر اقبال ممبر قومی اسمبلی چکوال ون،ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان، ملک اسد ڈھیر مونڈ،محمد امیر خان ٹمن، چئیرمین یونین کونسل بڈھیال ملک باز خان اورسیئنر قانون دان وکیل سپریم کورٹ ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات