حکومت عربی زبان کے فروغ پرکام کر رہی ہے، سردارمحمد یوسف

اسلامی یونیورسٹی سب سے اہم ادارہ ہے جو عربی کی ترویج اور فروغ می کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،وفاقی وزیر کا عربی زبان پر بین الاقوامی کانفرس سے خطاب

پیر 6 مارچ 2017 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام - ’’عربی زبان کی تدریس میں اسلامی جامعات کا کردار‘‘کے موضوع پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں شروع ہو گئی جس کی اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بطورمہما ن خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا انعقاد جامعہ کی کلیہ عربی نے کیا ہے جبکہ اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین عربی، سکالرز اور جامعہ کے اساتذہ اپنے چھپن سے زائد مقالات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں سردار محمد یوسف سمیت سنیٹر طلحہ محمود ، سوڈان ، انڈونیشیا اور ترکی کے سفارتکاربھی شریک ہوئے جبکہ جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدراویش اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ عربی زبان کی سمجھ بوجھ قرآن فہمی کے لیے لازم ہے اور قرآن مجید کو ترجمہ سے پڑھ کر ہم اپنی الجھنوں اور معاشرتی مسائل سے چھٹکارا حاص کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عربی زبان کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سکولوں میں قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی سب سے اہم ادارہ ہے جو عربی کی ترویج اور فروغ می کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

تقریب سے سنیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی دینی و عصر ی تعلیم کے امتزاج کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عربی زبان کو سمجھنے والے ہی دراصل قرآن کو بجا طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ سنیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اپنی تہذیب کو سمجھنے کے لہے ہیں عربی زبان کو سمجھا واور سیکھنا ہو گا۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدراویش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عربی قرآن اور اللہ کے رسول ﷺ کی زبان ہے جو دین و دنیا میں ترقی کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہ اکہ علم معاشروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے عربی زبان کی تفہیم اور فروغ پر توجہ دینا ہو گی تاکہ وہ اسلامی تعلیمات کوبہتر طریقے سے سمجھ کر ان کا افراد کی عملی زندگیوں میں اطلاق کر سکیں۔ قبل ازیں ڈین کلیہ عربی ڈاکٹر محمد بشیر نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کانفرنس میں شرکت پر جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

کانفرنس آج بروزبدھ جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں اختتام پذیر ہو گی۔ یونین کونسلز میں کونسلرز کلیدی حیثیت رکھتے ہیں چیئر مین ، وائس چیئر مین کو منتخب کرانے میں ان کا اہم رول ہے،کونسلرزکے اختیارات کے لیے حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم نہ کی تو ہم ہر فورم پر حکومت کی پالیسیوں کا بائیکاٹ کریں گے

متعلقہ عنوان :