صوبہ خیبر پختونخوا کا بجٹ رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا

پیر 6 مارچ 2017 21:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) صوبائی اسمبلی کا بجٹ رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا ۔ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید پیش کرینگے ۔ صوبائی محکموں کی جانب سے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے مارچ کے آخر تک صوبائی محکموں کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز ، مختلف منصوبوں کے تخمینہ جات ، نئے منصوبوں ، جاری منصوبوں کی سفارشات طلب کی تھی ۔

نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر صوبائی محکموں سے ٹیکسوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسز لگانے کی سفارشات بھی طلب کی گئی ہے بعض محکموں کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز میں اضافہ کرنے اور نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات بھی تیار کی ہے ۔ ٹیکس تجاویز موصول ہونے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا ۔ اور اسے حتمی شکل دیدیا جائے گا

متعلقہ عنوان :