ڈاکٹر عافیہ کے موضوع پر سیمینار 8 ما رچ کوجامعہ کراچی میں ہو گا ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک

پیر 6 مارچ 2017 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے مو قع پر 8ما رچ بروز بدھ صبح 11 بجے سے کرا چی یو نیورسٹی کے آرٹس لو بی میں ایک سیمینا ر منعقد کیا جا ئیگا ۔ اس سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فو زیہ صدیقی جبکہ سیمینا ر کی صدرات ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری کر یں گے۔

(جاری ہے)

انتخاب سوری نے کہا ہے کہ امریکی جیل میںپچھلے 14سالوںسے قید عافیہ کی رہائی کو ممکن بنانا ہے اور اس مہم کو تعلیمی اداروں میں تیزکرنا ہے ۔ انھوں نے شہریوں سمیت نو جوان طلبا و طالبات سے اپیل کی ہے کہ عا فیہ کی رہائی کے لئے ہرایک اپنا آواز بلند کریں اور سیمینا ر میں بھر پور شرکت کریں ۔سیمینار کے بعد جا معہ کراچی میں طلبا کا مظا ہر ہ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :