ڈیرہ بگٹی، کاشت کاروں اور شہریوں کا واپڈا افسر کے رویئے کیخلاف احتجاج

کرپٹ آفیسر کو معطل کرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے ،دوست محمد بگٹی

پیر 6 مارچ 2017 21:04

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) واپڈا آفیسر کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف گریڈ اسٹیشن کے احاطے میں قبائلی رہنما دوست محمد بگٹی کے قیادت میں شہریوں اور کاشت کاروں نے شدید احتجاج کیا,مظاہرین سے خطاب کے دوران قبائلی رہنماوں اورکاشتکاروں نے مبینہ کرپٹ آفیسر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہر ماہ جائز بل ادا کرنے کے علاوہ واپڈا آفیسر ماہانہ لاکھوں روپے بھی وصول کرتا ھی,کیونکہ غریب کاشتکاروں کے فصلیں پک کر ابھی آخری مراحل میں ہیں,اور کاشتکار اپنے اور اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر رشوت دینے کے لئے مجبور ہیں,مگر کرپٹ آفیسر اور اس کے چند گماشتوں کا پیٹ بھرنے کا نام ہی نہیں لیتا,یہی وجہ ھے کہ انہوں نے فنی خرابی کے نام سے ناجائز ٹرپنگ شروع کر رکھی ہی, ٹرپنگ کے باعث چند روز قبل کئی ٹرانسفارمرز سمیت شہریوں کا قیمتی گھریلو اشیائ بھی جل کر خاکستر ہوگئی, مظاہرین نے واپڈا کے اعلی' حکام کے علاوہ علاقے کے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی, ڈسٹرکٹ چیئرمین غلام نبی بگٹی, اور ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسہ سمیت تمام حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف کرپٹ آفیسر بلکہ اس کے گماشتوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :