تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی،بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے پر کام شروع

12 میں سے صرف 2 بلاکس پر 4سو 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کام جاری ہے ،حکام

پیر 6 مارچ 2017 19:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی اور بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیاہے۔ سی پیک میں شامل اس منصوبے کی مالیت 200 ارب روپے ہے۔کمپنی حکام کے مطابق تھر کول ایریا میں بلاک 2 کے بعد بلاک ون پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، ابتدائی طورپر زمین ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سائٹ انچارج کے مطابق بلاک ون کا رقبہ 150 مربع کلو میٹر ہے،جس میں 4ارب ٹن کوئلہ موجود ہے جبکہ کوئلے کی کھدائی کے ساتھ یہاں 132میگا واٹ کے 2پاور پلانٹ بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔بلاک ٹو میں بھی کوئلے کی کھدائی اور پاور پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی مالیت220 ارب روپے ہے۔بلاک ون پر کام کے آغاز کے ساتھ ہی تھر کول کی12 میں سے صرف 2 بلاکس پر 4سو 20 ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری سے کام کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :