پاکستان میں چینی ہائبرڈ وائی فائی رکشہ متعارف کرادیا گیا

پیر 6 مارچ 2017 19:21

پاکستان میں چینی ہائبرڈ وائی فائی رکشہ متعارف کرادیا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آٹو پارٹس شو میں شریک ایک پاکستانی کمپنی نے چین کا تیار کردہ ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا۔ کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کردہ چینی ہائبرڈ رکشے کو مقامی طور پر اسمبل کیا گیا ہے اور یہ ہائبرڈ رکشہ ایئر کنڈیشنرز اور نان ایئر کنڈیشنر دونوں ورائٹی میں دستیاب ہے اس کے علاوہ رکشہ میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس ضمن میں کمپنی حکام نے بتایا کہ نان اے سی ہائبرڈ رکشہ کی قیمت 4لاکھ روپے ہے اور یہ 200سی سی کے ساتھ 4کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے ،یہ رکشہ ایک لٹر فیول میں 50کلو میٹر تک کا سفر طے کرسکتا ہے جبکہ اس کی کی حد رفتار 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے ،اس رکشہ کو25کلو میٹر کی رفتار سے چلانے پر ایندھن خرچ نہیں ہوتا اور رکشہ خود کار نظام کے تحت ہائبرڈ سسٹم کے تحت چلتا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ رکشہ کی خریداری کیلئے انہیں کافی آرڈرز موصول ہوئے ہیں اور وہ جلد ہی اس رکشہ کو سندھ کے بعد ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی فروخت کیلئے پیش کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنڈ رکشہ کی قیمت ساڑے چار لاکھ روپے ہے ،آٹو میٹک ڈور سسٹم اور وائی فائی سے مزین اس اے سی ہائبرڈ رکشہ کو کمپنی حکام نے خواتین کے سفر کیلئے انتہائی آئیڈیل قرار دیاہے۔

متعلقہ عنوان :