قومی اسمبلی اجلاس، دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور سابق سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 6 مارچ 2017 17:32

اسلام آباد ۔6مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں پیر کو سپیکر کے کہنے پر لاہور‘ سیہون شریف‘ چارسدہ‘ مہمند ایجنسی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد سمیت کوئٹہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو شہید اہلکاروں ‘ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں‘ پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں‘ مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد اور سابق سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کے ایصال ثواب کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے فاتحہ خوانی کرائی۔