افغانستان ڈیورنڈ لائن کو کبھی تسلیم نہیں کریگا ،ْ حامد کرزئی

پیر 6 مارچ 2017 17:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر افغانستان کو ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔سابق افغان صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں حامد کرزئی کے مطابق ہم فاٹا کے عوام کی فرانٹیئر کرائم ریگولیشن (ایف سی آر) اور دیگر جبری اقدامات سے آزادی چاہتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کو یہ یاد دہانی بھی کرانا چاہتے ہیں کہ افغانستان نے نہ ہی ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کیا ہے اور نہ کبھی کریگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے فروری کے مہینے میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر 16 فروری کو پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :