Live Updates

عمران خان کی رہنماؤں کومنی لانڈرنگ اورگردشی قرضوں کامعاملہ پارلیمان میں اٹھانےکی ہدایت

گردشی قرضےنوازحکومت کےاسکینڈلزمیں سےایک اوراسکینڈل ہے،پی ٹی آئی پاناماکی طرح گردشی قرضوں کےمعاملےکوبھی منطقی انجام تک پہنچائےگی،پارلیمان میں ہماراراستہ روکاتوسپریم کورٹ سےرجوع کرینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 مارچ 2017 16:34

عمران خان کی رہنماؤں کومنی لانڈرنگ اورگردشی قرضوں کامعاملہ پارلیمان ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس ہوا،جس میں منی لانڈرنگ پرامریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کےمندرجات کا جائزہ لیاگیا،جبکہ گردشی قرضوں کے حجم میں غیرمعمولی اضافے کے مختلف پہلووں پرغوربھی کیاگیا،اجلاس میں عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کومنی لانڈرنگ، گردشی قرضوں کا معاملہ فوری پارلیمان میں اٹھانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث گروپ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ناقابل تردید حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے نوازحکومت کے اسکینڈلزمیں سے ایک اوراسکینڈل ہے۔ وزیراعظم نے معمول کے طریقہ کار کیخلاف ادائیگیوں کے آڈٹ کی اجازت نہیں دی۔ نوازشریف نے حکومت میں آتے ہی اربوں روپے گردشی قرضوں کی مدمیں اداکیے۔ انہوں نے کہا کہ پاناماکی طرح اس معاملے کوبھی پی ٹی آئی منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ عمران خان نے خبردارکیاکہ پارلیمان میں حکومت نے ہماراراستہ روکاتوسپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات