شیخ رشید جھوٹ بول کرفون پردھمکیوں کاڈراماکررہے ہیں،راناثناءاللہ

پیپلزپارٹی میں کوئی لیڈرنہیں،بلاول بھٹو کونکمےکوچ ملےہوئےہیں،نوازشریف کوسزائیں دی گئیں،لیکن کسی نےانہیں قصوروارنہیں سمجھا۔وزیرقانون پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 مارچ 2017 16:16

شیخ رشید جھوٹ بول کرفون پردھمکیوں کاڈراماکررہے ہیں،راناثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) :وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کونکمے کوچ ملےہوئے ہیں،شیخ رشید جھوٹ بول کرفون پر دھمکیوں کا ڈراماکررہے ہیں،نوازشریف کوسزائیں دی گئیں،لیکن کسی نےانہیں قصوروارنہیں سمجھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر کے علاوہ کوئی مقبول لیڈرنہیں بن سکا۔ بلاول بھٹو کونکمے کوچ ملےہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بول رہےہیں فون پر دھمکیوں کا ڈراما کررہے ہیں۔ راناثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے صبرسے اپوزیشن کے رویے کو برداشت کیا۔ نوازشریف کو سزائیں دی گئیں لیکن کسی نےانہیں قصوروارنہیں سمجھا۔