لاہور،جماعت اسلامی وفد کی رانا مشہود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

پیر 6 مارچ 2017 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے گھر گیا جہاں وفد نے صوبائی وزیر سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے وفد کی قیادت سینیٹر فرید پراچہ کررہے تھے