مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

دنیا میں انسانوں کی اموات کا باعث سب سے زیادہ قلب کے شریانوں کی بیماری بنتی ہے، ریسرچ

پیر 6 مارچ 2017 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) مچھلی کے تیل کے استعمال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے ۔طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے کیپسول استعمال کرنے سے تمباکونوشی کی شرح میں11 فیصد تک کمی ہوتی ہے جبکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول نگلنے سے نفسیاتی امراض کا شکار ایسے مریضوں کو جن کا مرض کافی ایڈوانس سٹیج پر ہو، افاقہ ہو سکتا ہے۔ریسرچ کے نتائج کے مطابق دنیا میں انسانوں کی اموات کا باعث سب سے زیادہ قلب کے شریانوں کی بیماری بنتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مچھلی کا تیل قلب کے عارضوں کو کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :