ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں کیتھولک سکول کا دورہ

امریکی صدر بچوں میں گھل مل گئے ، طلبا نے ٹرمپ کو ڈرائنگ پیش کی ،صدرنے سکول کے مختلف پروگراموں کو سراہا

پیر 6 مارچ 2017 14:29

ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں کیتھولک سکول کا دورہ
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کیتھولک سکول کا دورہ کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ایک کیتھولک سکول پہنچے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ ایجوکیشن سیکرٹری بیسٹی ڈیووس بھی موجود تھیں ۔ طلبا نے صدر کو ڈرائنگ پیش کی ۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ امریکی صدر نے سکول میں بچوں اور والدین کے لیے متعارف کرائے گئے مختلف پروگرامز کو سراہا ۔